کلرسیداں اور گردونواح میں بجلی کی کم وولٹیج کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

اتوار 3 جون 2018 21:20

کلر سیداں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) کلرسیداں اور گردونواح میں بجلی کی کم وولٹیج کا مسئلہ حل نہ ہو سکا سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چند ماہ قبل ہی کلرسیداں گرڈاسٹیشن کو کروڑوں کی لاگت سے اپ گریڈ کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اب آئندہ کئی برسوں تک کلرسیداں کے دوردراز علاقوں میں بھی کم وولٹیج کا مسئلہ سر نہیں اٹھائے گا مگر چند ہی ماہ بعدکلرسیداں گرڈاسٹیشن کے تمام فیڈر میں بجلی مقررہ وولٹیج سے کم چل رہی ہے کلرسیداں شہر میں بھی وولٹیج ڈراپ ہیں بجلی کے آلات کے لیئے 120 وولٹیج درکار ہیں تو کلرسیداں شہر میں بھی وولٹیج 80 آرہے ہیں، دوردراز کے دیہات میں حالات اس سے بھی برے ہیں جوں جوں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے واپڈاکے فیڈرز میں بجلی کی وولٹیج میں مسلسل کمی آرہی ہے جس سے بجلی کے آلات ناکارہ ہو رہے ہیں۔