الیکشن جب بھی ہوں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی، شیخ افتاب احمد

اتوار 3 جون 2018 21:20

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر شیخ افتاب احمد نے کہا ہے کہ الیکشن جب بھی ہوئے مسلم لیگ نون بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی، عمران اور زرداری سیاسی میدان میں محمد نواز شریف کو شکست نہیں دے سکتے، مسلم لیگ نون آنے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے جہاں محمد نواز شریف پر لگنے والی پابندیاں ختم کروائے گی بلکہ ملک میں ایک بار پھر تعمیر و ترقی کے اسی دور کو دوبارہ شروع کیا جائے گا جہاں سے یہ سفر رک گیا تھا، 2018ء کے الیکشن کے بعد اٹک کے عوام سے وعدہ ہے کہ سوئی گیس سے محروم علاقوں کو سوئی گیس فراہم کریں گے این اے 55کی تحصیل حسن ابدال کے بنیادی مسائل حل کیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ان پانچ سالوں کے دوران علاقے کے عوام کے سامنے سرخرو ہوں تحصیل حضرو کے 126دیہاتوں کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی گئی تحصیل حسن ابدال کے کئی علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی ممکن بنائی گئی این اے 55کے عوام سے وعدہ ہے کہ 2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ نون اقتدار میں آئی تو ضلع اٹک کے کونے کونے میں سوئی گیس فراہم کی جائے گی، شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے عوام کے سامنے سرخرو ہوں ضلع بھر سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوارآنے والے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔