طاقت کا سرچشمہ عوام ہی ہوتے ہیں، محمد عامر صدیقی

اتوار 3 جون 2018 21:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے کہا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہی ہوتے ہیں ووٹ قومی امانت اور عوامی تائید کا ذریعہ ہے انتخابات میں عوامی ووٹوںسے کامیاب ہونیوالے منتخب ممبران قومی امنگوں کے ترجمان ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے کیاانہوں نے کہا کہ صاف شفا ف بر وقت انتخاب الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے نمائندں کے اثاثوں سے آگاہ ہوں عوامی ووٹوں کے امین ودیانتدار،ایماندار اور محب وطن قیادت ہی ہوسکتی ہے اور انہیں آئین کے آرٹیکل 62/63پر پورا اترتے ہوئے اپنی اہلیت ثابت کرنی چاہیے صادق وا مین قیادت ہی ملک و قوم کا وقار بلند کرتے ہوئے ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے ذرائع آمدن پوشیدہ رکھنے، ٹیکس چور، قرضے معاف کرانے والے نادہندگان ،چور لیٹرے ہرگز صادق وامین نہیں ہوسکتے ایسے لوگوں کو معز ز پارلیمان تک رسائی سے روکا جائے محض انتخابات کرانا مقصود نہیں بلکہ صاف وشفا ف انتخابات کا انعقاد قومی فریضہ ٴ ہے الیکشن کمیشن الیکشن 2013کا طرز کا نامزد گی فارم جاری کر ئے تاکہ صاف شفا ف قیادت کا انتخاب ممکن ہو ملک کوحقیقی معنوں میں ایماندار ومحب وطن قیادت میسر آئے جمہوری نظام فروغ پاسکے اور جمہوری ثمرات سے عوام مستفید ہو سکیں۔