Live Updates

تحریک انصاف الیکشن میں واضح کامیابی حاصل کرے گی، عابدہ راجہ

اتوار 3 جون 2018 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ، ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی عابدہ راجہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف الیکشن میں واضح کامیابی حاصل کرے گی نا اہل لیگ کی دھونس اور دھاندلی کا وقت گزر چکا ، اب عوامی مینڈیٹ پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے دھرنے کے دوران ڈرانے اور دھمکانے کے لئے مجھ پر جو جھوٹا مقدمہ بنایا گیا اس میں سر خرو ہو گئی ہوں نا اہل لیگ کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ ایسے مقدمات سے ڈرنے اور دبنے والی نہیں ہوں نیا پاکستان کی جدوجہد میں عمران خان کیساتھ ہوں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرونگی عمران خان کو آئندہ وزیر اعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ان خیالات کا اظہار عابدہ راجہ نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا افطار ڈنر میں تحریک انصاف کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی پی ٹی آئی رہنما عابدہ راجہ نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور ان دونوں جماعتوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے تحریک انصاف بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن کے میدان میں اترے گی اور مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات