راولپنڈی،جماعت اسلامی کا نئی حلقہ بندیوں کے مطابق زونل اُ مراء کی عارضی فہرست جاری

اتوار جون 21:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) جماعت اسلامی راولپنڈی نے نئی حلقہ بندیوں کے مطابق صوبائی حلقوں کے لئے اپنے راولپنڈی شہر اور کینٹ میں نئی حلقہ بندیوں کے مطابق زونل اُ مراء کی عارضی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق جماعت اسلامی پی پی 11 کے عارضی امیر حاجی یار محمد ،ْ پی پی 14 کے عارضی امیر انجینئر ثاقب رئووف ،ْپی پی 15 کے عارضی امیر چوہدری ظفر یاسین ،ْ پی پی 16 کے عارضی امیر سید ارشد فاروق ،ْ پی پی 17 کے عارضی امیر قاضی محمد ظہیر اور پی پی 18 کے عارضی امیر محمد شبیر میر ہوں گے اس موقع پر تمام زونل اُمراء نے حلف اُٹھا کر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں امیرجماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر اور کینٹ کی3 قومی اور 6صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر جماعت اسلامی کے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گی تاہم متحدہ مجلس عمل کے ضلعی اور صوبائی پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزضلعی سیکرٹریٹ سید مودودیؒ بلڈنگ میں زونل اُمراء اور پارلیمانی گروپ لیڈروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس اجلاس میں الیکشن کمیشن کی طرف سے نئی حلقہ بندیوں ،ْ اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے اور تازہ ترین سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیاسید عارف شیرازی نے کہا کہ الیکشن کمیشن ک طرف سے نئی حلقہ بندیوں کے نتیجے میں صوبائی حلقوں میں تبدیلیاں کر دی گئی ہیں جن کے پیش نظر امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد نے راولپنڈی شہر اور کینٹ میں نئی حلقہ بندیوں کے مطابق زونل اُ مراء کا عارضی تقرر کیا ہے اجلاس میں نئے زونل اُمراء کی استقامت کے لئے دُعا بھی کی گئی۔