راولپنڈی ، پولیس کا منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف کاروائی

7ملزمان گرفتار،3920گرام چرس1 پستول معہ4روند،1رپیٹر،1رائفل8ایم ایم معہ5روند برآمد

اتوار 3 جون 2018 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف کاروائی میں7ملزمان کو قابو کر کی3920گرام چرس1 پستول معہ4روند،1رپیٹر،1رائفل8ایم ایم معہ5روند برآمد کرلیے ہیں اطلاعات کے مطابق تھانہ گنجمنڈی پولیس نے سہیل سے 3700گرام چرس ،تھانہ نیو ٹائون پولیس نے افضل سے 220گرام چرس،شاہد سی1 رپیٹر،تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے قمر سی1 رائفل8ایم ایم معہ5روند،تھانہ صادق آباد پولیس نے اسد سی1 پستول30بور معہ4روند جبکہ تھانہ وارث خان پولیس نے مرزا محمد اور نیک محمد کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے آلات ری فلنگ برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔