کوئٹہ،ممبر نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان سابق ناظم حاجی عبدالصمد بلوچ نے حلقہ پی بی29 کے ٹکٹ کے لئے درخواست جمع کرا دی

اتوار جون 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان ورکنگ کمیٹی کے ممبر اور سابق ناظم حاجی عبدالصمد بلوچ نے گزشتہ روز حلقہ پی بی29 کے سینکڑوں سا تھیوں اور صحافیوں کے ہمراہ جا کر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارلیمانی بورڈ کے ممبر حاجی فدا حسین دشتی کوارڈینیٹر سیکرٹریٹ علی احمد لانگو کے پاس حلقہ پی بی29 کے ٹکٹ کے لئے درخواست جمع کرا دی اس موقع پر صوبائی لیبر سیکرٹری عبیدلا شاری، میر اسحاق لانگو، حبیب اللہ رند، ملک ندیم احمد شا ہوانی، حاجی لونگ خان نیچاری، اکبر خان سر پرہ، نصر اللہ رند، محمود رند، رفیق لانگو، محمد عمر بنگلزئی، صابر بلوچ، عبدالمنان، نعیم بلوچ، منظور رند، آصف جان مسیح، علی محمد محمد حسنی، یحیی بلوچ، سراج بلوچ، عبدالمجید کو ہلوی ، اعظم بد وزئی، حکیم بدوزئی، ابراہیم سنجرانی، منیر احمد مینگل، ماما سیف اللہ خلجی، محمد یعقوب لانگو، محمد اسما عیل لانگو، مالک کاسی سمیت دیگر علاقے کے معتبرین اور معززین موجود تھے حمایتوں اور کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے حاجی عبدالصمد بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور عوام ہے اور عوام کے حقوق کے حصول کیلئے نیشنل پارٹی نے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ پہلے پارٹی قیادت نے یونین ناظم کے ٹکٹ جاری کیا اور اب دوستوں نے کامیاب کرایا اور ہم نے علاقے کے عوام کو مایوس نہیں کیا اور اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہم مسلسل گزشتہ30 سال سے پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاست اور عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور عوامی خدمت ہماری خون میں نظر یئے کے طور پر بس ہو چکی ہے انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے موقع دیا تو انتخابات میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے کامیابی حاصل کریں گے اور عوام اور علاقے کی تقدیر بدل دیں گے ماضی میں بیسا کیوں کے سہارے جتنے والے نمائندوں نے عوام اور علاقے کو کھنڈرات میں تبدیل کرا دیئے انہوں نے کہا کہ شعوری سیاست ہمارا شیوہ ہے اور ہم عوام سے ہے اور عوام میں رہگے ہیں ا سلئے ان کا مایوس نہیں کرینگے۔