کوئٹہ ،کسٹم عملے کی پولیس اور ایف سی کے ہمراہ و ئم غیر قانونی شورومز پر کارروائی

قیمتی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضہ میں لے لیں

اتوار 3 جون 2018 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) کوئٹہ کسٹم کے عملے نے پولیس اور ایف سی کے ہمراہ وفاقی ٹیکس محتسب کی ہدایت پر سریاب کے علاقے میں قائم غیر قانونی شورومز پر کارروائی کرتے ہوئے قیمتی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضہ میں لے لیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلکٹر کسٹم کوئٹہ اشرف علی کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل کلکٹر کسٹم ذبیرشاہ ڈپٹی کلکٹر مقبول بلوچ ‘ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نصیب اللہ ‘ کسٹم سپرنٹنڈنٹ مقصود احمد درانی ‘ نعمت کاکڑ ‘ انسپکٹر شہزاد اختر ‘ نصیرشاہین ‘ احمد نواز زہری ‘ مسرور مینگل ‘ غلام حسین کھوسہ ‘ یوسف نوتیزئی ‘ عیسیٰ خان ‘ شبیرخان ‘ اصغرکاکڑ نے پولیس اور ایف سی کے ہمراہ ایس پی او کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی شورومز پر کارروائی کرکے وہاں پر موجود نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضہ میں لے لیں کلکٹر کسٹم اشرف علی نے بتایا کہ یہ کارروائیاں صوبہ کے وسیع تر مفاد میں وسیع عریض علاقے میں کررہے ہیں کسٹم حکام کم افرادی قوت اور وسائل کے باوجود یہ کارروائیاں تواتر سے جاری رکھے ہوئے ہے ایران اور افغانستان سے ملحقہ ہزاروں میل پر مشتمل پورس بارڈر لائن آرڈر کی صورتحال کی وجہ سے ان گاڑیوں کا آنا جانا رہتا ہے اور پورے ملک میں ان کی سپلائی جاری رہتی ہے کسٹم کا عملہ پولیس اور ایف سی کے ہمراہ ملکر کارروائی کررہا ہے ۔