محکمہ شاہرات و جنگلات روات کلر سیداں روڈ کے اطراف میں سایہ دار درخت لگانے کے اقدامات کریں،ثناء اللہ اختر

اتوار جون 21:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے کہ محکمہ شاہرات و جنگلات روات کلر سیداں روڈ کے اطراف میں سایہ دار درخت لگانے کے اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر نو و توسیع کے دوران کئی درخت کاٹ دئے گئے تھے مگر ان کی ج جگہ نئے درخت لگانے کی طرف توجہ نہ دی گئی چنانچہ ان کے ناپید ہونے سے سڑک کے اطراف میں ویرانی کامنظر نظر آتا ہے اور مسافروں کودرپیش مشکلات کے علاوہ اس علاقے میں چرند پرند کی افزائش پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں انہوں نے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک اجلاس میں کیا جس میں نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیادز اکمل نے شریک تھے انہوں نے کہا کہ کہ مذکورہ شاہراہ کی تعمیر نو کے بعد اس کے اطراف میں سایہ دار درخت لگانے کے بجائے اس کے ڈیواڈر پر نمائشی پودے لگانے تک ہی اکتفا کیا گیا انہوں نے کہا کہ اس امر کی ضرورت ہے کہ نہ صرف مذکورہ سڑک بلکہ دیگر سڑکوں کے اطراف میں سایہ دار درخت لگانے کی سکیم شروع کی جائے جسے بلدیات اداروں کے اراکین کے تعاون سے عملی جامہ پہنایا جائے تاکہ دیہی علاقوں کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :