اگلے عام انتخابات جمہوری نظام کو ملک میں مضبوط کرنے میںبہت اہمیت کے حامل ہے،نثار خا ن و شاہد بھٹی

اتوار 3 جون 2018 21:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) خاکسار تحریک پاکستان کے نائب امیر نثار خا ن و شاہد بھٹی نے کہا ہے کہ اگلے عام انتخابات جمہوری نظام کو ملک میں مضبوط کرنے میںبہت اہمیت کے حامل ہیںاس لیے ان کے آزادانہ ، منصفانہ و غیر جابندارانہ طور پر انعقاد پوری قوم کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میںمطلوبہ مقاصد حاصل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن ، عبوری حکومتوںاور سیاسی رہنما با ہمی تعاون و مشاورت سے بھر پور کردار ادا کریںانہوں نے یہ بات راولپنڈی میں افطار کی ایک تقریب میں خاکساروں اور ان کے معا ونین سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرسالار ضلع اے کے شیخ ، سالار شہر محمد سلیم ، سالار ادارہ یاور صدیقی، آغا جاوید صدیقی ،ممتاز خان، عبید ملک، ثناء اللہ اختر جاوید بٹ ، راجہ ناہید،منیرالدین بھٹی، ملک خورشید احمد ،دانش صدیقی،پذیر احمد،، خالد محمود ، عامر میر ، صلاح الدین زبیری ، احتشام و عائشہ احتشام و دیگرخاکساررہنما بھی موجودتھے نثار خان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق وقت پر انتخابات کے انعقاد کے متمنی ہیںاور امید ہے اس بارے میں ان کے بعض تحفظات باہمی مشاورت سے دور ہو جائیں گے خاکسار شاہد بھٹی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ وہ انتخابی مہم صحیح جمہوری روح کے مطابق چلائیںاور ایسے اقدامات سے گریز کریں جس سے ماحول خراب ہو تاکہ بعد ازاں پولنگ میں بھی پر امن ماحول برقرار رہے ۔