راولپنڈی،یوم وفات اُمّ المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ اور 21رمضان المبارک یوم شہادت امیر المؤمنین سیدنا علی المرتضیؓ کی مناسبت سے ''ماں بیٹا ''سیمینار کا انعقاد

اتوار 3 جون 2018 21:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) یونٹ سیدالشھداء سیدنا امیرحمزہ ؓ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کھنہ پل راولپنڈی کے زیر اہتمام کھنہ روڈپر 17رمضان المبارک یوم وفات اُمّ المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ اور 21رمضان المبارک یوم شہادت امیر المؤمنین سیدنا علی المرتضیؓ کی مناسبت سے ''ماں بیٹا ''سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ایم ایس او پاکستان کے مرکزی ،صوبائی اور ضلعی ذمہ داران کے علاوہ علماء کرام،پروفیسراور طلبہ تنظیموں کے قائدین نے شرکت کی،'ماں بیٹا'کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں ایم ایس اوسے تعلق رکھنے والے تعلیمی اداروں کے طلباء نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

سیمینار بعنوان''ماں بیٹا''سیمینار میں مرکزی ناظم مالیات سردارمظہر، معروف عالم دین مفتی ناصرعباسی اور ناظم ایم ایس اوضلع راولپنڈی اسامہ قریشی نے خصوصی شرکت کی سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم مالیات ایم ایس اوپاکستان نے سردارمظہر نے کہا کہ اُم ّ المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ کئی مرتبہ وحی کا نزول آپؓ کے بستر پر ہو ا اور جنگ بدر میں سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے ہاتھوں لہرایاجانے والے اسلامی فوج کا جنڈا آپؓ کی اوڑھنی سے بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

معروف عالم دین مفتی ناصر عباسی نے سیمینارکے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی المرتضیٰؓ نے مدینہ منورہ میں حضورﷺ کے ہمراہ غزوہ تبوک کے علاوہ تمام غزوات میں شرکت فرمائی ،آپؓ نے نہایت جرات وبسالت اور اعلی شجاعت کے تاریخی کارنامے سرانجام دیئے جس سے اسلام کی تاریخ روشن ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ سیرت سیدہ عائشہ صدیقہؓ اور سیرت سیدنا علی المرتضیٰؓ مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے، اُن کی زندگیوں کا مطالعہ کرکے ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں،ناظم ایم ایس اوضلع راولپنڈی اسامہ قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان وہ واحد طلبہ تنظیم ہے جو ملک پاکستان میں طلبہ میں دینی شعور بیدارکررہی ہے سیمینار کے آخرمیں یونٹ سید الشھداء سیدناامیرحمزہؓایم ایس اوکھنہ پل راولپنڈی کے ناظم راجہ عمیرنے سیمینارکے شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :