میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے خدمات انجام دینے پرشہباز شریف کا خواجہ احمد حسان کے نام شکریہ اور مبارکباد کا پیغام

اتوار جون 22:30

لاہور۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) سابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے لئے گراں قدر خدمات انجام دینے پر سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئر مین خواجہ احمد حسان کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنی حکومت کی آئینی مدت کے اختتام پر وزیر اعلی پنجاب نے خواجہ احمد حسان کے نام خصوصی مراسلے میں لکھا ہے کہ آپ نے پنجاب اور بالخصوص لاہور میں انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے‘بلا شبہ آپ میری ٹیم کے انتہائی قابل اعتماد رکن ہیں جنہوں نے لاہور کو جدید میگا سٹی اور دنیا کے دیگر ترقی یافتہ شہروں کا ہم پلہ شہر بنانے میں بھر پور معاونت کی ہے -اورنج لائن میٹرو ٹرین نے شہر کو ممتاز مقام عطا کیا ہے -آئندہ چند مہینوں میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی تکمیل سے ایک خواب تعبیر پائے گا - 22ماہ کا وقت ضائع ہونے کے باوجودمنصوبے کا تعمیراتی کام جس تیز رفتاری سے دوبارہ شروع ہوا‘ وہ آپ کی قائدانہ صلاحیتوں کاثبوت ہی-آپ اور آپ کی ٹیم فرض شناسی سے کام کرنے پر مبارک باد کی مستحق ہی-امید ہے کہ آپ اسی جذبے سے کام جاری رکھیں گی-