ے 30 رمضان المبارک تک عشرہ تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ منایا جائے گا، محمد طاہر محمو داشرفی

اتوار جون 22:30

لاہور۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمو داشرفی نے کہا ہے کہ 20رمضان المبارک سے 30 رمضان المبارک تک عشرہ تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ منایا جائے گا ، 8جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ پر خطبات جمعہ ہوں گے، 04جون کو اسلام آباد میں تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ کانفرنس اور 10 جون کو لاہور ناصر باغ میں عظیم اجتماع ہو گا، وہ پاکستان علماء کونسل شیخوپورہ کے زیر اہتمام جامعہ مسجد عید گاہ میں تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کی قیادت کے خلاف افواہیں پھیلانے والے اورعرب اسلامی ممالک میں مداخلت کرنے والے ہی مسلمانوں کے مسائل کا اصل سبب ہیں ، اسلامی اور عرب ممالک میں بیرونی مداخلتوں کو بند کروانے کیلئے مسلمانوں کو متحد ہو کر کوشش کرنی ہو گی ، انہوں نے کہا کہ سلامی ممالک اور مسلمانوں کے مقدسات کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خاتمے کیلئے متحد ہونا ہو گا ، فرقہ واریت اور فرقہ وارانہ تشدد نے امت مسلمہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے ، انتہاء پسند اور دہشت گرد تحریکوں کے پاک افغان بارڈر پر کیمپ بنوائے جا رہے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی سے کھیلنے کے منصوبے بن چکے ہیں ، ارض الحرمین الشریفین کی سلامتی ،ا ستحکام اور دفاع کیلئے ہر مسلمان تیار رہے ، کانفرنس سے مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا اسید الرحمن ، حاجی محمد طیب شاد قادری ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا فہیم الحسن ، قاری فاروق اعظم ، مولانا غلام مصطفی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ کشمیر ، فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خاتمے کیلئے مؤثر حکمت عملی کی ضرورت ہے ، کانفرنس میں شیخوپورہ کے مختلف طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔