وفاقی پولیس کی کارروائیاں، ڈکیتی ،راہزنی،کارو موٹر سائیکل چوری اور دیگر جرائم میں ملوث 528جر ائم پیشہ عنا صر گرفتار ،6کروڑ36لاکھ 26ہزارروپے کا مال مسروقہ،منشیات ،کاریں ،موٹر سائیکل و دیگر چھینا گیا مال مسروقہ بھی برآمد

اتوار 3 جون 2018 22:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) وفاقی پولیس نے ڈکیتی ،راہزنی،کارو موٹر سائیکل چوری اور دیگر جرائم میں ملوث 528جر ائم پیشہ عنا صر کو128اشتہا ریو ں سمیت گرفتار کر کی6کروڑ36لاکھ 26ہزارروپے کا مال مسروقہ، اسلحہ و ایمونیشن،منشیات ،کاریں ،موٹر سائیکل و دیگر چھینا گیا و لو ٹا گیا مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا ، 2اند ھے قتل کے مقدما ت کو ٹر یس کرتے ہو ئے ان میں ملوث 03ملزمان کو بھی گرفتار کیا ،730مقدمات کے تفتیش مکمل کر کے ان کے چالا ن مجا ز عدالتو ںکوبھجو ائے ، اسلام آ باد پولیس نے تمام تھا نہ جا ت کی گزشتہ ایک ما ہ کی رپو رٹ جا ری کر دی ہے ۔

پولیس ترجمان کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطا ن اعظم تیموری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی نے ضلع بھر کے افسران کو جرائم کے انسداد ،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کی تھیں۔

(جاری ہے)

جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے ما ہ مئی کے دوران جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے کل528ملزمان کو گرفتار128اشتہا ریو ں سمیت گرفتار کر لیا، رپو رٹ کے مطا بق ڈکیتی و سرقہ بالجبر کی25مقدمات میں ملوث 43ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی21لاکھ 73ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا،نقب زنی و چوری کی24مقدمات میں40ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2کروڑ50لاکھ58ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا،کا ر و موٹر سائیکل چوری اورٹمپرڈ گاڑیوں کی67مقدمات میں33ملزمان سے 3کروڑ 63لاکھ 95 ہزار روپے مالیت کی کاریں و موٹر سائیکل بھی برآمد کئی,اشتہاریوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران128اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔

اسلحہ و ایمونیشن کے 87مقدمات میں 87ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی3کلاشنکوفیں/رائفلیں،84پسٹل معہ798روند برآمد کئے۔منشیات و شراب فروشی کے 104مقدما ت میں ملوث 113ملزمان سی14.077کلوگرام سے زائد چرس،2.829کلوگرام ہیر وین اور3190بوتلیں شراب بھی برآمد کیں، شیشہ حقہ کے خلاف کا رروائی کے 28افراد کو گرفتار کیا گیا ،730مقدمات کے چالان مکمل کر کے مجاز عدالتوں میں بھجوائے گئے جبکہ ضلع بھر میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لئے لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے ساتھ مل کر37کومنگ و سرچ آپریشنز کئے گئے جن میں کل77افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پیشہ ور بھکاریوں کے چلائی جانے خصوصی مہم کے دوران493بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔اندھے قتل کے دومقدمات میں ملوث تین ملزمان کو بھی گرفتار کیاگیا۔ 84عادی مجرمان اور864 آ ورہ گر دوں کے خلاف کا رروائی کی گئی،اندیشہ نقص امن کے تحت 617افراد کو پا بند ضما نت کر وایاگیا ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے کہا ہے کہ کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کا و شوں مزید تیز کیا جا ئے کیو نکہ یہ عنا صر معاشر ے کے نو جو ان طبقے میں بگا ڑ کے سا تھ ساتھ امن و امان کے درپے ہو تے ہیں اور ان لو گو ں کے خلا ف کا رروائی میں کو تا ہی کسی بھی صور ت بر داشت نہیں کی جا ئے گی ،انہو ں نے کہا ہے کہ تما م پولیس افسران منشیا ت فروشوں کے خلا ف ٹھو س اقداما ت کر یں او رمعا شر ے کو اس لعنت سے نجا ت دلا نے کے لیے کو کسر اٹھا نہ رکھی جا ئے۔

انہوں نے نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں، انہو ں نے پولیس افسران کو ہدا یا ت کیں کہ سٹر یٹ کر ائم ، چوری و ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان سمیت اشتہا ری مجر مان کے خلاف کا رروائیا ں تیزکیں جا ئیں۔