Live Updates

خیبرپختونخوا میں پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کا معاملہ،تحریک انصاف کا اہم اجلاس

قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی ٹکٹس فائنل کئے گئے

اتوار 3 جون 2018 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) خیبرپختونخوا میں پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کا معاملے پر گزشتہ روز بنی گالا میں پاکستان تحریک انصاف کا اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت چیئرمین عمران خان نے کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے 17 حلقوں کے لئے ٹکٹس فائنل کرلیں، خیبرپختونخوا کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی ٹکٹس فائنل کی گئیں جبکہ آئندہ24گھنٹوں میں خیبرپختونخوا کی تمام ٹکٹس فائنل ہونے کا امکان ہے۔اجلاس میں شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، اسد عمر اور پرویز خٹک شریک ہوئے جبکہ اسد قیصر،مراد سعید،عاطف خان بھی اجلاس کا حصہ تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات