اسلام آباد میں پانی کی شدید قلت،جماعت اسلام کے زیر اہتمام آج احتجاج دھر نا دیا جا ئے گا

اتوار جون 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) جماعت اسلام کے زیر اہتمام اسلام آباد میں پانی کی شدید قلت پر آج بروز پیر احتجاج دھر نا دیا جا ئے گا،،پانی کی قلت کے خلاف شہریوں کااحتجاجی دھر نا سی ڈی اے چیئر مین آفس کے سامنے دیا جا ئے گا،دھرنے میں ہزاروں شہری سی ڈی اے کی بد انتظامی اور ٹینکر و بورنگ مافیا کے خلاف احتجاج کر یں گے احتجاجی دھر نے کا اغاز شام ساڑھے پانچ بجے ہو گا اور رات دس بجے تک جا ری رہے گااحتجاجی دھر نے میں جماعت ااسلامی اور متحدہ مجلس عمل کے کار کنان بھی شر یک ہوں گے احتجاجی دھر نے کی قیادت متحدہ مجلس عمل اسلام آباد کی قیادت کر ے گی۔اعجاز خان