پاکستان کا او ای سی ڈی کے ساتھ باضابطہ طور پر غیرملکی پاکستانیوں کے بینک اکاؤنٹس کی مالی معلومات کے تبادلے کا فیصلہ

اتوار جون 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) پاکستان نے کثیرالجہتی ٹیکس کنونشن کے تحت باہمی تعاون کی بنیاد پر عالمی ادارہ برائے اقتصادی و ترقیاتی تعاون (او ای سی ڈی) کے ساتھ باضابطہ طور پر غیرملکی پاکستانیوں کے بینک اکاؤنٹس کی مالی معلومات کے تبادلے کا فیصلہ کرلیا ہے رپورٹ کے مطابق معلومات کا تبادلہ رواں برس ستمبر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور دیگر اداروں میں مطلوبہ ہارڈ ویئر اور سافٹ ایئر کی انسٹالیشن کے بعد شروع کردیا جائے گاخیال رہے کہ معلومات کے تبادلے کا فیصلہ او ای سی ڈی حکام کی جانب سے تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ایف بی آر کے دورے کے بعد جاری کردہ کلیئرنس کے بعد سامنے آیا ہے او ای سی ڈی کنونشن کے مطابق گزشتہ 2 سال سے مختلف قوانین اور مسلسل کوششوں کی وجہ سے پاکستان اب 20-2018 کے لیے گلوبل فورم کے پیر ریویو گروپ (پی آر جی) کا حصہ بن گیا پی آر جی گروپ 30 ممالک پر مشتمل ہے جن کے پاس تمام رکن ممالک کی معلومات کے تبادلے سے متعلق پالیسی پر مصالحت کرنے، جائزہ لینے اور ان کی نگرانی کرنے کا اختیار ہوتا ہے خیال رہے کہ رواں برس مئی میں ایف بی آر کو ایک باضابطہ تعریفی خط ارسال کیا گیا تھا جس میں ہارڈ ویئر اور سافٹ ایئر کی انسٹالیشن کی تعمیل پر ایف بی آر کی تعریف کی گئی اور یہ کہا گیا کہ اتنی تیزی سے کسی ترقی یافتہ ملک نے بھی کام نہیںکیامنظور شدہ منصوبے کے مطابق کل 56 ممالک نے پاکستان کے ساتھ ضروری معلومات کے تبادلے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ستمبر 2018 سے شروع ہونے والے پہلے مرحلے میں پاکستان 35 ممالک کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرے گا جبکہ ستمبر 2019 سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں مزید 20 ممالک کو اس فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاہ 2020 میں صرف ایک ملک کے ساتھ پاکستان معلومات کا تبادلہ کرے گادیگر 48 ممالک کی جانب سے پاکستان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی اشارہ نہیں دیا گیا تاہم کچھ رکن ممالک نے پاکستان کے ساتھ معلومات کے تبادلے سے انکار کردیاایف بی آر میں موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حکومتِ پاکستان پر انحصار کرتا ہے کہ وہ معلومات کا تبادلہ کرنے سے انکار کرنے والے ممالک سے دوطرفہ بنیاد پر رابطہ استوار کرکے انہیں معلومات کے تبادلے کے لیے رضا مند کرے، تاہم یہ مسئلہ حکومتی ترجیحات میں شامل نہیں ہے یاد رہے کہ 2016 میں پاکستان نے ٹیکس معاملات میں کنونشن برائے باہمی انتظامی معاونت پر دستخط کیے تھے جو پاکستان کے لیے آف شور اکاؤنٹس کے تبادلے کی راہ ہموار کرتا ہے۔

شاہد عباس

متعلقہ عنوان :