ملک ،قوم کی خوشحالی سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی،چوردروازوں سے اقتدار کے متلاشی عوام کے خیرخواہ نہیں،بیگم سیماجیلانی

آئندہ انتخابات میں دھرنے،لاک ڈائون اور جھوٹ کی سیاست کرنیوالے عوام سے منہ چھپاتے پھریں گے،رکن قومی اسمبلی

اتوار جون 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی بیگم سیماجیلانی نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح اقتدار انجوائے نہیں کیابلکہ دن رات محنت کرکے ملکی اداروں اور معیشت کو مضبوط بنایا،ہم نے دھرنوں اوردھمکیوں کے باوجود عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا،عوام گواہ ہیں کہ حکومت نے ہٹانے کیلئے اسلام آباد میں دھرنے دیئے گئے،وزیراعظم ہائوس کے گیٹ توڑے گئے ،پی ٹی وی پر حملہ کیاگیا،ان تمام سازشوں کے باوجود مسلم لیگ(ن)کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے میں کامیاب رہی،عوام کے سامنے بھی آج سرخرو ہیں آنے والے انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے رجوع کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی باشعور عوام منفی سیاست کے علمبرداروں کو آئندہ الیکشن میں کسی صورت ووٹ نہیں دیں گے،عوام کی خدمت میں مسلم لیگ(ن) کا مشن ہے،چوردروازے سے حصول اقتدار کے خواب دیکھنے والوں کوآئندہ عام انتخابات میں مایوسی ہوگی، مسلم لیگ(ن) آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے کلین سویپ کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی سے بڑ ھ کر اور کوئی ترجیح نہیں ہو سکتی،چور دروازوں سے اقتدار کے متلاشی عوام کے خیبرخواہ نہیں،عوام بھی ایسے عناصرکا 2018ء کے انتخابات میں محاسبہ کریں گے،تبدیلی کے دعویداروں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہیآئندہ انتخابات میں دھرنے،لاک ڈائون اور جھوٹ کی سیاست کرنیوالے عوام سے منہ چھپاتے پھریں گے،نئے جھوٹ بولنے والوں کے اصل چہرے عوام کے سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں،2018ء منفی سیاست کرنیوالوں کیلئے احتساب کا سال ہے۔

مسلم لیگی رہنماسیماجیلانی نے کہاکہ عوام ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کے سارے اقدامات کو یاد رکھیں گے،منفی سیاست اور ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کی پروا کئے بغیر ترقی کے ایجنڈے پر عملدرآمد کیااورعوام کی ترقی مخالفین کی منفی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے،ہمارا ماضی اور حال گواہ ہے کہ ہمارا ہر قدم ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے آگے بڑھاہے۔