نوازشریف کے "ووٹ کو عزت دو" کے بیانئے کوعوامی پذیرائی ملی،مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میں بھی سرخرو ہوگی،سعیدہ مشتاق

خدمت کی بدولت 2018ء کے عام انتخابات میںجیت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ہوگی اور تعمیر وترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا،مسلم لیگی رہنما

اتوار 3 جون 2018 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کی نائب صدر سعیدہ مشتاق نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میں بھی سرخروہوگی ،مخالفین کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود عوام مسلم لیگ(ن) کے ساتھ کھڑے ہیں،2013ء میں جو ملکی صورتحال تھی وہ کسی سے پوشیدہ نہیں، مخالفین کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کئے جا رہے ہیںکہ کسی طرح ان کی سیاست مقبولیت کوکم کیاجاسکے مگر میاں نوازشریف کی مقبولیت میں اس کے برعکس اتناہی اضافہ ہو رہا ہے،میاں نوازشریف کودیوار سے لگانے کی کوشش کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مضبوطی مسلم لیگ(ن)کی حکومت کی قابل فخر روایت ہے اور مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوا م کی طاقت سے مسلم لیگ(ن) کی کارکردگی سے بوکھلا کر چوردروازے سے سازشی عناصر نے ہرطرح کے حربے استعمال کرکے مسلم لیگ(ن) کی مقبول ختم کرنے کی کوششیں کیں لیکن قوم نے انہیں بُری طرح مسترد کردیا ہے،اب جمہوریت کی آڑ میں ذاتی مفادات کا کھیل کھیلنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

مسلم لیگی رہنما سعیدہ مشتاق نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف اور صدر میاں شہبازشریف کے ویژن کے مطابق ہر کارکن پاکستان کو پرامن ،فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے،خدمت کی بدولت 2018ء کے عام انتخابات میںجیت مسلم لیگ(ن) کی ہوگی اور تعمیر وترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا، دھرنوں اور لاک ڈائونوں سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کی کوشش کرنے والے اب کس منہ سے عوام کا سامنا کریں گے اور ابہ وہ اپنی سیاست بچانے کیلئے چوردروازوں سے آگے آنے کی کوشش کررہے ہیں،تبدیلی کے دعویداروں نے پشاور سمیت پورے خیبرپختونخوا کا حلیہ بگاڑ دیا ہے ۔ ۔