ن لیگ الیکشن میں تاخیر کا باعث بن رہی ہے،تمکین آفتاب ملک

اتوار 3 جون 2018 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) مسلم لیگ(ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ ن لیگ الیکشن میں تاخیر کا باعث بن رہی ہے۔حکومت نے جاتے ہوئے جان بوج کر الیکشن کمیشن کیلئے مشکلات پیدا کی۔اداروں کے درمیان تصادم کرانا شریف فیملی کا پسندیدہ مشغلہ رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمہوریت کے علمبرار بننے والی نام نہاد سیاستدان پہلی اپنی پارٹی سے چوروں اور ڈاکوں کا خاتمہ کریں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا آئندہ الیکشن میں عوام اپنے ووٹ سوچ سمجھ کر دیں ایسے امیدواروں کو ووٹ دیے جائیں جو ان کے حقوق کا تحفظ کر سکیں۔اب عوام کو کے سامنے بھی آچکا ہے کہ کس طرح حکمران قومی خزانے کو لوٹ کر بیرون ملک بھیجتے رہے ہیں