سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چھٹی کے باوجود اہم کیسوں کی سماعت

اتوار جون 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں گزشتہ روزچھٹی کا روز ہونے کے باوجود مختلف اہم کیسوں کی سماعت ہوئی چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مختلف کیسوں کی سماعت کی گزشتہ روز بھی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر شہری اپنے مطالبات کی حمایت کیلئے سراپا احتجاج بن رہے تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے ڈیلی ویجزملازمین بھی لاہور رجسٹری کے باہر سراپا احتجاج بن گئے تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے ملازمین نے اپنے مطالبات کی حمایت کیلئے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ملازمین کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتی حکم کے باوجود اب تک ریگولر نہیں کیا گیاملازمین کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ انہیں نوکریوں سے نکال دیا جائیگاملازمین نے کہا کہ وہ 2012ء سے کام کررہے ہیں لیکن انہیں اب تک کیوں ریگولر نہیں کیا جا رہا ہے ۔