لاہور میں کار چوری کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی

گزشتہ چار ماہ میں کروڑوں روپے مالیت کی 151 قیمتی گاڑیاں چوری کر لی گئیں

اتوار 3 جون 2018 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کار چوری کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی اور گزشتہ چار ماہ کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی 151 قیمتی گاڑیاں چوری کر لی گئیںکار چوری کی واردات میں صدر ڈویژن سرفہرست ہے جہاں 51گاڑیاں مختلف علاقوں سے چوری ہوئیں جبکہ ماڈل ٹائون ڈویژن میں 27گاڑیاں چوری ہوئیں اور یوں ماڈل ٹائون ڈویژن گاڑی کی چوریوں میں دوسرے نمبر پر رہاجبکہ کینٹ ڈویژن میں گاڑی چوری کی22 مقدمات درج ہوئے اسی طرح سٹی ڈویژن میں 21گاڑیوں کے چوری ہونے کے مقدمات درج کئے گئے جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 19گاڑیوں کوچوری کرلیا گیااقبال ٹائون ڈویژن میں 11گاڑیوں کے چوری ہونے کی رپورٹ درج کی گئی چوری کی گئی گاڑیوں کی وارداتوں پر پولیس اور اینٹی وہیکل سٹاف بھی خاموش ہو گئی۔