الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے نئے شیڈول کا اعلان کردیا

کاغذات نامزدگی 4 جون سے 8 جون تک وصول کئے جائیں گے

اتوار 3 جون 2018 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے بعدعام انتخابات کیلئے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 4 جون سے 8 جون تک وصول کئے جائیں گے جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 8 جون کی شام کو آویزاں کر دی جائیگی جس کے بعد کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ 14 جون تک جاری رہے گا ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کیخلاف امیدواراپنی اپیلیں 19 جون تک دائر کر سکیں گے اور اپیلٹ ٹریبونل ان اپیلوں کو26 جون تک نمٹا دینگے الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ملک میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہونگے اور اس میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہیں کی جائیگی ۔