کارپٹ مینو فیکچرز کے زیر اہتمام 36 ویں عالمی نمائش اس سال 4 سے 6 اکتوبر تک منعقد کی جائیگی،لطیف ملک

اتوار 3 جون 2018 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین لطیف ملک اور قائم مقام وائس چیئرمین ریاض احمد نے کہا ہے کہ کارپٹ مینو فیکچرز کے زیر اہتمام 36 ویں عالمی نمائش اس سال 4 سے 6 اکتوبر تک منعقد کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے نمائش کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں اس نمائش میں ملکی تاجروں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی مندوبین کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی اور اس سلسلے میں مختلف ممالک سے رابطے کئے جا رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس نمائش میں غیر ملکی مندوبین کی کثیر تعداد شرکت کریگی انہوں نے کہا کہ مذکورہ نمائش نہ صرف کارپٹ انڈسٹری بلکہ ملکی معیشت کی ترقی کیلئے بھی سنگ میل ثابت ہو گی انہوں نے کہا کہ نمائش میں غیر ملکیوں کی بھرپور شرکت سے دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ ہمیں قوی امید ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی منعقد ہونے والی نمائش کی کامیابی کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان سمیت دیگر متعلقہ ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

مطالبہ ہے کہ نمائش کی تیاریوں کوحتمی شکل دینے کیلئے فنڈز کا جلد سے جلد اجراء کیا جائے انہوںنے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی او ردیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے نہ صرف کارپٹ کی عالمی نمائش کامیاب ہو گی بلکہ اس سے کارپٹ کی ایکسپورٹ بڑھانے میں مدد ملے گی جس کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے مزید کہا متعلقہ اداروں کی معاونت اور سپورٹ کے بغیر اتنی بڑی نمائش کی کامیابی نا ممکن ہے اور ہم ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے سیکرٹری انعام اللہ دریجو اورڈائریکٹر جنرل میاں ریاض احمد کے مشکور ہیں جن کے تعاون سے نہ صرف ہمارے دیرینہ مسائل حل ہوئے ہیں بلکہ ترجیحی اقدامات کے تجارت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :