لاہور ، تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

اتوار 3 جون 2018 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقہ مناواں میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا موٹر سائیکل سوار موقع پر دم توڑ گیا بتایاگیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار عمران کسی کام کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے ٹکر مار دی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار عمران موقع پر دم توڑ گیا پولیس واقع کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور اس نے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور رفیق کو گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :