پاٹا میں رولز ریگولیشن کی قانونی حیثیت بارے آرڈیننس کا مسودہ گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال

اتوار 3 جون 2018 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) پاٹا میں رولز ریگولیشن کے قانونی حیثیت کے بارے میں آرڈیننس جاری کرنے کے لئے مسودہ گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کردیا ہے اور گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے آج ممکنہ طور پر آرڈیننس کی منظوری دینے کے بعد اسے نافذ العمل کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آرڈیننس کا مسعودہ محکمہ قانون کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اس آرڈیننس کے اجراء سے صوبائی سیکرٹری داخلہ کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ پولیس کے اختیارات جہاں کہیں ضرورت ہو وفاقی اور صوبائی لیویز کو دے سکتے ہیں پاٹا کی جدا گانہ حیثیت برقرار رکھنے کے لئے آرڈیننس جاری کیا جارہاہے ہائی کورٹ کا مالاکنڈ بینچ دارلقضا کے نام سے جاری رکھا جائے گا اور عدالتی نظام قاضیوں پر مشتمل رہے گا ۔

پچیسویں آئینی ترمیم کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر آرڈیننس منظوری کے لئے گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کیاگیا ہے جس کے بعد مالاکنڈ میں لیویز کی تعینات کرنے کااختیار بھی ہوم سیکرٹری کے پاس چلا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے آج اس آرڈیننس کی منظوری دینگے