پشاور سمیت صوبے کے حساس ترین اضلاع میں رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں سیکورٹی مزیدہائی الرٹ رہنے کی ہدایات

اتوار جون 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبے کے حساس ترین اضلاع میں رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں سیکورٹی مزیدہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے جبکہ عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی خدشات ظاہر کئے گئے ہیں رمضان المبارک کے دوران پشاور سمیت صوبے کے دس حساس ترین اضلاع میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تحفظات کے بعد مزید سیکورٹی سخت کردی ہے دوسرے اور تیسرے عشرے میں اہم ترین بازاروں ، حساس عبادت گاہوں پر سیکورٹی ریڈ الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر بھی قانون نافذکرنے والے اداروں نے پشاور شہر میں سیکورٹی پر تحفظات کااظہار کیاہے جس کے لئے عید الفطر پر سیکورٹی بڑھانے کی سفارشات کر دی ہیں

متعلقہ عنوان :