وی وی آئی پی شخصیات کے جلسوں میں سیکورٹی کے لئے بلٹ پروف روسٹرم کی خریداری کا فیصلہ

اتوار جون 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) وی وی آئی پی شخصیات کے جلسوں میں سیکورٹی کے لئے بلٹ پروف روسٹرم کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے ابتدائی طور پر دو بلٹ پروف روسٹرم خریدے جائینگے وی وی آئی پی شخصیات کے جلسوں میں سیکورٹی کے لئے یہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں صوبائی حکومت کے پاس بلٹ پروف روسٹر م موجود نہیں ہے اوربعض اوقات قانون نافذ کرنے والے ادارے دیگر صوبوں یا وفاق سے روسٹرم لاتے ہیں جبکہ بعض اہم ترین شخصیات کے صوبے میں ہونے والے جلسوںکے لئے پنجاب اور سندھ سے سرکاری طور پر روسٹرم لائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

نئی خریدے جانے والے روسٹرم مختلف اہم سیاستدانوںکے جلسوں اور جلوسوں کے دوران سیکورٹی کی مد میں استعمال کئے جائینگے ۔ ایک روسٹر کی قیمت بیس سے پچاس لاکھ روپے تک ہے ۔ جنہیں درآمدکرنے کے بعد سپیشل برانچ کے حوالے کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :