حاجی عید الحسین این ون چترال سے اے این پی کے امیدوار نامزد

اتوار 3 جون 2018 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین امیر حیدر خان ہوتی نے حلقہ این اے ون چترال کیلئے حاجی عیدالحسین کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے ، اس بات کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کی جبکہ بورڈ کے ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے ، فیصلے کے مطابق حاجی عید الحسین این اے ون چترال سے اے این پی کے امیدوار ہونگی