بلوچستان متحدہ محاذ کو بلوچستان عوامی پارٹی میں باقاعدہ طور پر ضم کرنے کا اعلان

پارٹی سر براہ نوابزادہ میر سراج رئیسانی ، ثناء اللہ زہری کے برادر نسبتی اور ڈسٹرکٹ چیئرمین آغا شکیل درانی سمیت کئی سیاسی شخصیات بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل

اتوار 3 جون 2018 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) بلوچستان متحدہ محاذ کو بلوچستان عوامی پارٹی میں باقاعدہ طور پر ضم کرنے کا اعلان کر دیا پارٹی سر براہ نوابزادہ میر سراج رئیسانی ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے برادر نسبتی اور ڈسٹرکٹ چیئرمین آغا شکیل درانی سمیت کئی سیاسی شخصیات نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہو گئے پارٹی سر براہ جام کمال خان نے کہا ہے کہ نوابزادہ میر سراج رئیسانی ، آغا شکیل درانی، نور احمد بنگلزئی کی عوامی پارٹی میں شامل ہونے سے پارٹی فعال ہو گی بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کی پسماندگی ، ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ جام ہائوس میں بلوچستان متحدہ محاذ کے چیئرمین نوابزادہ سراج رئیسانی ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے برادر نسبتی آغا شکیل درانی، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سردار نوراحمد بنگلزئی ، میر عنایت اللہ مینگل سمیت کئی سیاسی شخصیات نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ ، سینیٹر نصیب اللہ بازئی، سابقہ اراکین اسمبلی امان اللہ نو تیزئی، پرنس احمد علی، محمد خان لہڑی اور دیگر بھی موجود تھے بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال نے کہا ہے کہ سراج رئیسانی،سردار نور احمد بنگلزئی اور آغاشکیل درانی کو بلوچستان عوامی پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں ہم شکر گزار ہے کہ سراج رئیسانی نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی بلوچستان عوامی پارٹی رنگ اور قوم پرستی سے بالا تر ہے بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کے تمام اقوام کو اپنے ہمراہ لیکر آگے جا رہی ہیں ہم ایک پلیٹ فارم پر بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کر کے حل کرینگے پارٹی کی قیادت پارٹی کے ممبران سے مشاورت کے بعد ہی فیصلے کرتی ہیں بلوچستان عوامی پارٹی میں لوگ خوشی سے جوق درجوق شمولیت اختیار کر رہے ہیںانہوں نے کہا ہے کہ نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے بلوچستان متحدہ محاز کو بلوچستان عوامی پارٹی میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کے اقوام کی محرومیاں دور کریگی بلوچستان عوامی پارٹی میں کارکن کے طور پر کام کرینگے اس موقع پر سردار نور احمد بنگلزئی جمعیت علما اسلام ف سے مستعفی ہو کر بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہو گئے انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کے تمام برادر اقوام کی محرومیاں دور کریگی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی سوچ اور فکر سے سب بخوبی واقف ہیں نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت تمام اقوام کو بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی کے کارواں کو ایک ساتھ آگے لے کر چلیں گے بعدازاں چیئر مین خضدار ڈسٹرکٹ کونسل آغا شکیل درانی نے بھی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی پارٹی سر براہ جام کمال نے کہا ہے کہ آغا شکیل درانی کو رفقا سمیت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں اور کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا مقصد بلوچستان کی ترقی ہے پاکستان کی ترقی بلوچستان سے منسلک ہے بلوچستان ترقی کریگا تو پاکستان خوشحال ہوگا انہوں نے کہاکہ 70سالوں سے لیکر اب تک جب بھی تبدیلی کا نعرہ لگاہے مگر اس کے بعد صوبے کو ویسا ہی پایاہے وفاقی جماعتوں نے بلوچستان کی ترقی کیلئے کوئی کردارادانہیں کیاہے مگر ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کے نام پر سیاست کی ہے انہوں نے کہاکہ انگریزوں نے جاتے جاتے کچھ چیزیں بنا کردی ہیں جس سے آج بھی ہم مستفید ہورہے ہیں مگر اس کے بعد آج تک کوئی ایسا منصوبہ ،کوئی ایسا ہسپتال ،کالج یا انڈسٹری نہیں ہے جس سے مستفید ہوسکے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بے روزگاری بہت ہے وفاق کی جانب سے ایک بھی منصوبہ نہیں دیاگیاہے ،عوام نے صوبے کی تمام جماعتوں اور لوگوں کو آزمایا مگر ہماری جماعت کے فیصلے بنی گالہ ،بلاول ہائوس یا مری میںنہیں بلکہ بلوچستان میں ہی ہونگے انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں ہمارے لئے قابل احترام ہے ہم کسی پر تنقید نہیں کرناچاہتے مگر گزشتہ سالوں کے دوران صوبے کے عوام کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر خاموش نہیں رہ سکتیآغا شکیل درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کے تمام برادر اقوام کی ترجمانی کریگی