سبی، پیٹرول پمپ میں آتشزدگی،ٹینکر کے ڈرائیور سمیت دو افراد جھلس کر زخمی

اتوار 3 جون 2018 22:40

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) مری پیٹرول پمپ میں آتشزدگی،ٹینکر کے ڈرائیور سمیت دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے،آگ کو چار گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد قابو پا لیا،امدادی کاروائیوںمیں پاک فوج ،سبی سکائوٹس ،پولیس ،لیویز کے علاوہ رضاکاروں نے حصہ لیا ،امدادی کاروائیوں کی نگرانی ڈپٹی کمشنر سبی ذاکر ناصر اور ایس ایس پی نجیب اللہ پندرانی نے کی ،کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ نے مزید فائر برگیڈ گاڑیاں بھی طلب کرلیے تھے،ڈپٹی کمشنر سبی ذاکر ناصرنے امدادی کاروائیوں میںحصہ لینے والوں کی بہتر کارکردگی کو سراہا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب لونی روڈ پر واقع مری پٹرول پمپ میں پیٹرول خالی کرنے کے دوران ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ لگنے کے باعث ٹینکر ڈرائیور سمیت دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا جبکہ آگ کو بجھانے کیلئے امدادی کاروائیوں کی نگرانی ڈپٹی کمشنر سبی محمد ذاکر ناصر اور ایس ایس پی نجیب اللہ پندرانی ،اسسٹنٹ کمشنر سبی رحمت اللہ گشکوری خود کررہے تھے امدادی کاروائیوں میں پاک فوج،سبی سکائوٹس ایف سی اور پولیس کے جوانوں کے علاوہ میونسپل کمیٹی کے عملہ اور رضاکار تنظیموںکے کارکنوںنے بھرپور حصہ لیا اور علاقہ کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا ،آگ لگنے کے باعث پیٹرول پمپ کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا جبکہ چار گھنے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا امدادی کاروائیون میں میونسپل کمیٹی سبی کے فائر برگیڈ ،ایف سی اور آرمی کے گاڑیاں سمیت کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ نے مزید فائر برگیڈ طلب کیے تھے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سبی محمد ذاکر ناصر ،ایس ایس پی نجیب اللہ پندرانی اور اسسٹنٹ کمشنر سبی رحمت اللہ گشکوری نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی میں جاکر زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور ڈاکٹروں کو بہتر علاج و معالجہ کرنے کی ہدایت کی،ڈپٹی کمشنر سبی محمد ذاکر ناصر نے پاک آرمی ،ایف سی ،پولیس ،لیویز اور میونسپل کمیٹی سبی کے عملہ اور رضاکاروں کی جانب سے بر وقت امدادی کاروائیوں کی فراہمی پر کارگردگی کو سراہاانہوں نے کہاکہ بر وقت امدادی کارائیوں سے علاقہ بڑی تباہی سے بچ گیا