فیصل آباد، امام بار گاہ کی تعمیر کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا

ساتھیوں کو چھڑوانے کے لئے پولیس پارٹی پر حملہ اور تھانہ میں دھاوا بولنے والے مقدمہ کی زد میں آگئے

اتوار 3 جون 2018 22:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) امام بار گاہ کی تعمیر کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا، ساتھیوں کو چھڑوانے کے لئے پولیس پارٹی پر حملہ اور تھانہ میں دھاوا بولنے والے مقدمہ کی زد میں آگئے، آن لائن کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد لطیف چوک کے رہائشی غلام حیدر عرف بابر قریشی و غیرہ اپنے ساڑھے چھ مرلے کے پلاٹ کو مذہبی عبادت کے طور پر استعمال کر رہے تھے اہل محلہ کی شکایت پر پولیس نے ریکارڈ چیک کیا تو مذکورہ شخص ساتھیوں سیملکر این او سی کی منظوری کے بغیر جگہ کوعبادت گاہ کے لئے استعمال کر رہا تھا جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر948/18 درج کر لیا تھا اور انکے درجنوں افراد تھانہ کی حوالات میں بند تھے گزشتہ روز 60کے قریب افراد نے تھانہ کے گیٹ میں توڑ پھوڑ کر پولیس پارٹی پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی یاد رہے کہ واقعہ کی انکوائری ایس پی لائلپور ٹائون کر رہے ہیں ، ملزمان کیخلاف تھانہ غلام محمد آباد میں 7ATAاور 16ایم پی او سمیت 148/449,353/18,5 ,291/440 ,341/290کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا