ایس ایم ایس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کا حصول نا ممکن بن گیا

‘بنکوں نے دوسرے روز ہی مقررہ حد ختم کرنے کی سرخ جھنڈی دکھا دی

اتوار 3 جون 2018 22:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) ایس ایم ایس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کا حصول نا ممکن بن گیا ‘بنکوں نے دوسرے روز ہی مقررہ حد ختم کرنے کی سرخ جھنڈی دکھا دی ‘بنک صرف بڑے کھاتہ داروں کو بھگتا نے لگے ‘عام شہری خوار ہو کر رہ گئے ‘اسٹیٹ بنک کی شہریوں کو نئے نوٹوں کی فراہمی کی ایس ایم ایس سروس دوسرے روز ہی جواب دے گئی ‘درجنوں بنکوں نے دوسرے روز ہی نئے نوٹوں کے حصول کی درخواستوں کی حد پوری ہونے کا پیغام دیدیا‘شہری فلاپ ایس ایم ایس سروس کو کڑی تنقید کانشانہ بنانے لگے ‘دوسری جانب بنکوں کی انتظامیہ اپنے بڑے کھاتہ داروں کو بھگتانے میں مصروف ہے ‘نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر نجی بنک منیجر نے بتایا کہ بڑے کھاتہ داروں کونئے نوٹ دیئے بغیر انکا گزارا نہیں ہوتا کیونکہ کھاتہ داروں کو ناراض کرنے کی صورت میں وہ سرمایہ کسی دوسرے بنک میں شفٹ کرلیتے ہیں

متعلقہ عنوان :