توانائی بحران، پانی اور سستی بجلی کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہی ضروری ہے ،اس پر کسی کو سیاست نہیں کرنا چاہیے ،، حاجی محمد اصغر

اتوار 3 جون 2018 22:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ا یگزیکٹو ممبر و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کسٹم انیڈ ڈرائی پورٹ حاجی محمد اصغر نے کہاہے کہ توانائی بحران، پانی اور سستی بجلی کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہی ضروری ہے کالا باغ ڈیم تعمیر پر کسی کو سیاست نہیں کرنا چاہیے ،کالا باغ ڈیم کی خلاف بات کرنے والوں ملک دشمن قرار دیا جائے ، بھارت نے پاکستان کے 70 فیصد پانی پر قبضہ کرلیا ہے وہ ڈیم پہ ڈیم تعمیر کررہا ہے وہ اپنے کسان کو مفت بجلی دے رہے ہیں۔

ہمیں پانی نہ ہونے سے مہنگی بجلی بنانی پڑرہی ہے، ہمار ا چیف جسٹس آف پاکستان ،آرمی چیف اور نگران وزیر اعظم سے مطالبہ ہے کہ وہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر فوری نوٹس لیںاگر ہم نے اس طرف توجہ نہ دی تو توانائی بحران ہمارے ملک کی معیشت کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں اور اب پانی کی کمی سے زراعت بھی متاثر ہو گی، بھار ت پاکستان کا مزید 30 فیصد پانی بھی روکنا چاہتے ہیں لداخ میں بڑا ڈیم بنارہے ہیں لداخ سے دریائے سندھ میں آنے والا پانی بھی روک دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہم نے اپنے ملک کا خیال نہیں کیا، تمام سیاست دانوں اور احکام سے اپیل ہے کہ اس سیگین مسئلہ کی طرف توجہ دی جائے ، حاجی محمد اصغر نے مزید کہا کہ ملک میں بے شمار وسائل ہونے کے باوجود ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے ، ملکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پانی سے سستی ترین بجلی پیدا کی جا سکتی ہے جس کے لئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے، انہوں نے کہا کہ بعض علاقوں میں کئی کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں صنعتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

مزید برآں صنعتی اداروں کے مالکان کو اپنے مزدوروں کو کام کرائے بغیر تنخواہیں دینا پڑتی ہیں جس کی وجہ سے ان پر بلاوجہ مالی دبائو بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک تو پہلے ہی کام نہیں جبکہ لوڈ شیڈنگ نے رہے سہے حالات کو مزید بگاڑ دیا ہی