باجوڑ میں سرحد پر باڑ لگانے کے دوران افغانستان سے دہشت گردوں کے 24 گھنٹوں میں سات مرتبہ پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے

سیکیورٹی فورسز کی پھر پور جوابی کارروائی، چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا چار ایف سی اہلکاروں سمیت ایک پاک فضائیہ کا اہلکار زخمی

اتوار 3 جون 2018 22:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) باجوڑ میں سرحد پر باڑ لگانے کے دوران افغانستان سے دہشت گردوں نے 24 گھنٹوں میں سات مرتبہ پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے بھی پھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ اس واقعہ میں چار ایف سی اہلکاروں سمیت ایک پاک فضائیہ کا اہلکار زخمی ہوگیا تفصیلات کیم طابق اتوار کے روز سرحد پار سے چوبیس گھنٹوں میں سات مرتبہ حملے کئے گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پر باڑ لگانے کے دوران حملے کئے گئے ان حملوں میں چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایف سی کے چار اور پاک فضائیہ کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق حملہ باجوڑ اور افعانستان کے علاقے قمر دین کاریز میں باڑ لگانے والوں پر کای گیا اور سرحد پار سے مسلسل سات حملے کئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی کیلئے باڑ لگانے اور چیک پوسٹوں کا عمل جاری رہے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ان حملہ آوروں کو افغانستان کے اندر سے معاونت حاصل ہے۔