قلات چھ قبائلی سرداروں پر مشتمل اتحاد بننے سے قبل ہی ٹوٹ گیا

قبائل سرداروں کی اتحاد کی کوئی حیثیت نہیں اگلے چند روز میں سرداروں کی اتحاد سے مزید ایک سے دو سردار الگ ہو جانے کا امکان

اتوار 3 جون 2018 22:40

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) قلات چھ قبائلی سرداروں پر مشتمل اتحاد بننے سے قبل ہی ٹوٹ گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس قبائل سرداروں کی اتحاد کی کوئی حیثیت نہیں اگلے چند روز میں سرداروں کی اتحاد سے مزید ایک سے دو سردار الگ ہو جانے کا امکان ہے چھ قبائلی سرداروں پر مشتمل اتحاد قلات بچانے کے لیئے کیا گیا تھا مگر ابھی سے زاتی مفادات کا بھینٹ چڑھ گیا میں اب اس اتحاد کا حصہ نہیں ہو ں اور میں آج سے اس اتحادسے الگ ہو نے کا علان کر تا ہوں ہم نے یہ اتحاد قلات کی عوامی کی پسماندہ گی دورکرنے اور ناانصافیوں کے ازلہ کے لیئے کیا تھا مگر یہ اتحاد قلات کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے زاتی مفادات کی نزر ہو گیا ہے قبائل رہنماء اور عمرانی قبیلہ کے سربراہ سردار غلام حسین عمرانی کا ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب عمرانی قبیلہ کے سربراہ سردار غلام حسین عمرانی نے کہا کہ ہم نے قلات کو پسماندہ رکھنے اور قلات کے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف اتحاد کیا تھا اور ہم نے یہ بھی فیصلہ کیا تھا کہ قلات کی نمائیندہ گی کو ترجیح دی جائے گی مگر ہمارے دیگر ساتھی اپنے کیئے ہوئے واعدے سے منحرف ہو گئے اور یوں یہ اتحاد بننے سے قبل ہی زاتی مفادات کا بھینٹ چھڑ گیا انہوں نے کہا کہ ہمارے دیگر ساتھی جس پارٹی کی ہمایت کا علان گزشتہ روز کیا ہے وہ پہلے سے اسی پارٹی کے حصہ تھے میں جمعیت علماء اسلام میں تھا اور اب بھی جمعیت کا حصہ ہوں انہوں نے کہا کہ میں آج اس چھ نام نہاد قبائلی سرداروں کی اتحاد سے الگ ہو نے کا علان کرتا ہوں اور گزشتہ روز جس اجلاس میں شریک ہو نے والوں کے ساتھ میرا نام میڈیا میں شامل کر دیا گیا تھا میں اس اجلاس میں شریک نہیں ہوا ہوں اور اس کی پرزور مزمت کرتا ہوں کہ میرے موجودگی کے بغیر میرا نام لکھا گیا ہیں انہوں نے کہا کہ اس قبائلی سرداروں کی اتحاد کی کوئی حثیت نہیں رہی اور نہی یہ قلات کے عوام کے ساتھ مخلص ہیں دوسری جانب باوثوق زرائع سے معلوم ہو اہیکہ اس اتحاد سے مزید ایک سے دو اہم قبائلی سردار بھی بہت جلد الگ ہو نے کا علان کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :