جماعت اسلامی جیکب آبا میں اس سال بھی رمضان المبارک میں یوم غزوہ بدر اور افطار ڈنر کی انتہائی شاندار و پروقار تقریب

اتوار 3 جون 2018 22:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) جماعت اسلامی جیکب آباد شہر کی جانب سے دفتر جماعت اسلامی جیکب آباد شہر میںہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں یوم غزوہ بدر اور افطار ڈنر کی انتہائی شاندار و پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں سیکڑوں کی تعداد مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عام شہریوں کے علاوہ امیر شہر محمد صالح سومرو،نمائندہ روزنامہ جسارت انجنیئر اعجاز ، معروف کالم نویس محمد طارق تنولی ، صدر الخدمت غلام حیدر، قیم ضلع دیدار علی لاشاری اور نائب امیر ضلع حافظ عبدالغنی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الحفیظ بجارانی امیر جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد نے کہا کہ غزوہ بدر اسلام اور کفر ،حق و باطل کے درمیاں پہلا حقیقی معرکہ ہے،جس میں اللہ رب العزت نے مومنون کی قلیل تعداد کو کفر کے کثیرلشکر پر فتح دے کر اپنے رسولﷺ سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا جس کے گواہ قرآن الکریم کی متعد آیہ مبارکہ ہیں یہ ایمان والوں پر اللہ پاک کا احسان ہے جو رہتی دنیا تک کمزور و قلیل مومنین کے لئے مشعل راہ ہے قبل ازیں تقریب سے محمد حنیف کھوسہ نائب امیر جماعت اسلامی جیکب آبادد شہر نے اپنے عالمانہ انداز میں اس معرکہ جرا،ْت،شجاعت ، یوم فرقان، صبر ،استقامت اور ایمان کو انتہائی تفصیل کے ساتھ قرآن و حدیث اور تاریخی دلائل کے ساتھ شرکا کے سامنے پیش کیا