جیکب آبادکے صوبائی حلقے کی ٹکٹ مجھے دیا جائے، پی پی کے ضلعی صدرنے حلقے کی بہتری کے لیے پارٹی چیئر مین کو 22نکاتی پروگرام بھی دے دیا

اتوار 3 جون 2018 22:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) جیکب آبادکے صوبائی حلقے کی ٹکٹ مجھے دی اجائے، پی پی کے ضلعی صدرنے حلقے کی بہتری کے لیے پارٹی چیئر مین کو 22نکاتی پروگرام بھی دے دیا تفصیلات کے مطابق ضلع جیکب آبادکی ایک قومی اورتین صوبائی نشستوں پر ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے کراچی میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے انٹر ویولیے اس موقع پر جیکب آبادکے صوبائی حلقے پی ایس ون کی ٹکٹ کے لیے سابق ایم پی اے میر زیب خان پہنور ،راجہ رحیم کھوسو ،سابق ڈی آئی جی میر نادر خان کھوسو اور پی پی کے ضلعی صدر میر لیاقت علی لاشاری نے انٹر ویودیا میر لیاقت علی لاشاری نے پارٹی چیئرمین کوبتایاکہ شہریوں ،دوستوں ،ہمدردوں اورورکرز کی اپیل پرالیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہوں ٹکٹ مجھے دی جائے میر لیاقت لاشاری نے حلقے کی بہتری کے لیے پارٹی چیئر مین کو 22نکاتی پروگرام بھی تحریری طورپر پیش کیا جبکہ ذرائع کے مطابق پی ایس ٹو ٹھل پر ڈاکٹر سہراب سرکی اور پی ایس تھری گڑھی خیروکے لیے سابق صوبائی وزیر ممتازجکھرانی ،سابق ایم پی اے غلام محمد شہلیانی اور ان کی بیٹی سائرہ شہلیانی جبکہ قومی نشست این اے 196کے لیے میر اعجازحسین جکھرانی ،غلام محمد شہلیانی اورسائرہ شہلیانی نے انٹرویودیے ذرائع کے مطابق این اے پر میر اعجازحسین جکھرانی ،پی ایس ون پر میرزیب خان پہنور اور پی ایس تھری پر ممتازجکھرانی کو ٹکٹ ملنے کاامکان ہے