حمزہ شہباز کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

اتوار جون 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) خاتون پر تشدد،برہنہ کرکے تھپڑوں،لاتوں اور مکوں کی بارش برسانے ،قیمتی اشیاء زبردستی چھیننے اور قتل کی دھمکیاں دے کر راستے سے ہٹانے کے حوالے سے حمزہ شہباز کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق تھانہ اسلام پورہ لاہور میں حمزہ شہباز کی مبینہ منکوحہ عائشہ احد نے درخواست دی تھی جس پر الزام لگایا گیا تھا کہ ان کے شوہر حمزہ شہبازنے ذوالفقار چیمہ،عتیق ڈوگر اور پولیس افسران کے ساتھ ملکر انہیں اغواء کروایا،جس پر انہیں برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے دفعہ354/342،382/100،148/149،506/511اور333کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔۔پولیس ذرائع کے مطابق کہ حمزہ شہباز اس مقدمہ میں ضمانت کے بغیر کسی طور پر آزادانہ گھوم نہیں سکتے جبکہ سینئر ایڈووکیٹ زبیر احمد نے کہا ہے کہ سنگین نوعیت کی دفعات عمر قید اور سزائے موت تک بھی لے جاسکتی ہیں۔