جہانیاں، ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق خاتون اور بچوں سمیت چار شدید زخمی

اتوار 3 جون 2018 22:40

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق خاتون اور بچوں سمیت چار شدید زخمی۔تفصیل کے مطابق جہانیاں بائی پاس پر سڑک کنارے کھڑے موٹر سائیکل سوار کو ایک اوور سپیڈ کار نے ٹکر مار دی اور اسے گھسیٹتے ہوئے دور تک لے گئی جس سے نواحی گائوں چک147دس آر کا رہائشی مرزا مقصود عالم شدید زخمی ہو گیا جسے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ مہلک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے کار ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا ہے ۔ایک دوسرے واقعہ میں چک136دس آر کے قریب موٹر سائیکل اور کار میں تصادم ہو گیا جس سے چک135دس آر جدید کا رہائشی محمد ندیم ،خاتون رخشندہ بی بی ،بچہ انس رضا اور ایک بچی شدید زخمی ہو گئے ۔ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ہو گیا جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے ۔پولیس نے کار قبضے میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔