Live Updates

جہانیاں،تحریک انصاف جہانیاں کے حلقہ این اے 153 صوبائی حلقہ 209اور210 کیلئے اپنے امیدواروں کا تا حال اعلان نہ کرسکی

صوبائی حلقہ 209سے تین رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی پیر محمد جمیل شاہ،سابق ایم پی اے عبد الرزاق خاں نیازی اور محمد فیصل اکرم نیازی پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لئے امیدوار ہیں قومی اسمبلی کے حلقہ 153کے لیے پیر سہیل زمان کھگہ اور ملک غلام مرتضی میتلا پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے امیدوار ہیںجبکہ جہانیاں کے صوبائی حلقہ 210 کے لیے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے امیدواروں کی تعداد 6 ہے

اتوار 3 جون 2018 22:40

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت جہانیاں کے حلقہ این اے 153 صوبائی حلقہ 209اور210 کے لئے اپنے امیدواروں کا تا حال اعلان نہ کرسکی ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ 153کے لیے پیر سہیل زمان کھگہ اور ملک غلام مرتضی میتلا پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے امیدوار ہیںجبکہ جہانیاں کے صوبائی حلقہ 210 کے لیے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے امیدواروں کی تعداد 6 ہے جں میں سابق ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ،اور آرائیں برادری کے چوہدری غلام سرور ایڈووکیٹ،چوہدری خالد جاوید،چوہدری کامران اشرف،چوہدری جاوید جہانیہ،چوہدری محمد ارشد آرائیں شامل ہیں صوبائی حلقہ 209سے تین رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی پیر محمد جمیل شاہ،سابق ایم پی اے عبد الرزاق خاں نیازی اور محمد فیصل اکرم نیازی پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لئے امیدوار ہیں۔

(جاری ہے)

یہ تمام شخصیات گزشتہ کئی روز سے اسلام آباد میں قیام پذیر ہیںاور پارٹی قیادت پر ٹکٹ کے لئے دباو ڈال رہے ہیں۔،ٹکٹ کے حوالہ سے سوشل میڈیا اور علاقہ بھر میں روزانہ نئی افواہیں گردش کرتی ہیں۔مسلم لیگ نواز کے سابق ایم این اے چوہدری افتخار نذیر این اے 153، ان کے بھائی چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی عطا الرحمن صوبائی حلقہ 210سے ن لیگ کے امیدوار ہیںجبکہ صوبائی حلقہ 209سے ابھی کوئی امیدوار سامنے نہیں آیابار ایسوسی ایشن جہانیاں کے سینئر رکن جمعیت علماء پاکستان نورانی گروپ کے رہنما چوہدری اختر حسین گل ایڈووکیٹ نے قومی حلقہ 153سے متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیاجبکہ صوبائی حلقہ 209اور210 کے امیدواروں کا فیصلہ بھی پارٹی قیادت جلد کرے گی۔

جہانیاںپیپلزپارٹی کے رہنما شہباز محمود نومی نے صوبائی حلقہ 210سے سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔شہباز محمود نومی کے والد ڈاکٹر محمود اصغر مرحوم ٹاؤن کمیٹی جہانیاں کے چیئرمین اورپیپلزپارٹی تحصیل جہانیاں کے صدر بھی رہے ہیں۔شہباز محمود نے کہا صوبائی حلقہ 210پیپلزپارٹی کا حلقہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے امیدوار کے لئے دو امیدوار ہیں جن کا فیصلہ آئندہ چند روز میں ہو جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات