اسلام آباد ، ماہ مقدسہ کے آخری عشرے سے ملک گیر سطح پر پیغام قرآن مہم شروع کی جارہی ہے ، علامہ سید ریاض حسین شاہ

قرآن پاک کے ترجمہ و تفسیر کو عام کیا جائیگا مساجد سمیت کالجز اور یونیورسٹیز بار ایسوسی ایشنز میںقرآن کلاسز کا انعقاد کیا جائیگا، سیکرٹری جنرل جماعت اہل سنت پاکستان

اتوار 3 جون 2018 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) جماعت اہل سنت پاکستان کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ قرآن وسنت کے پیغام رحمت کوفروغ دینے کیلئے ماہ مقدسہ کے آخری عشرے سے ملک گیر سطح پر پیغام قرآن مہم شروع کی جارہی ہے جس کے تحت قرآن پاک کے ترجمہ و تفسیر کو عام کیا جائیگا مساجد سمیت کالجز اور یونیورسٹیز بار ایسوسی ایشنز میںقرآن کلاسز کا انعقاد کیا جائیگا پیغام قرآن مہم کا یوم شہادت سید علی المرتضیٰ سے کیا جائے گا نفرتوں ،تعصبات ،فرقہ واریت کیخاتمے کیلئے سیدناعلی المرتضی کی سیرت مبارکہ امت کیلئے مینارہ نور ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اسلام آبادمیںمختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کی سربراہ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میںپاکستان کا قیام اللہ کا خصوصی انعام ہے 27 رمضان کومعرض وجود میں آنے ولا پاک وطن صبح قیامت تک قائم دائم رہے گا استحکام وطن کے لئے اہل سنت تحریک پاکستان کیطرح کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگے ہم قرآن پاک کانور اورسنت مصطفی کریم کی خوشبوبکھیرکر نفرتوں کے سوداگروںکا راستہ روکیں گے ہمیںقرآن اہل بیت او صحابہ کرام سے استفادہ کرناہوگا جن کی ساری زندگیاں اتباع رسول کا کامل نمونہ ہے انھوںنے کہا کہ یوم سید ناعلی المرتضی کے موقع پر ملک گیرسطح پرپیغام قرآن مہم شرو ع کریں گے اورپہلے مرحلے میں کالجز و یونیورسٹیز کے طلبا وطالبات کی الگ الگ کلاسزمنعقد کی جائیںگی جس کا دروانیہ دوماہ پرمشتمل ہوگا