محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کی غفلت لاپرواہی ، راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے محکمہ ایکسائز کے دفاتر میں بائیومیٹرک سسٹم کرنے میں بری طرح ناکام

محکمہ کو کروڑوں کا نقصان ،شہری بھی خوار ہونے لگے

اتوار 3 جون 2018 22:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) صوبائی حکومت کا راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میںگاڑیوں اور موٹرسائیکلز کو یکم جون سے بائیو میٹرک سسٹم سے تصدیق کرنے اورپرانے طریقے کار کو ختم کرنے کے اعلان کے باوجود محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کی غفلت لاپرواہی کے باعث راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے محکمہ ایکسائز کے دفاتر میں بائیومیٹرک سسٹم کرنے میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے جس کے باعث محکمہ ایکسائز کو کروڑوں کا نقصان ہو گیا ہے جبکہ شہری بھی خوار ہونے لگے ہیں جبکہ راولپنڈی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر میں بائیومیٹرک سٹم کے کوئی اقدمات نہیں کئے گئے جبکہ گاڑیوں کی ملکیت کے عمل میں جعلسازی اور التواء کی روک تھام کے لیے صوبائی حکومت نے یکم جون 2018 سے گاڑی ٹرانسفر کرانے کے لیے فروخت کنندہ اور خریدار کی از خود ای ٹی او کے سامنے پیش ہو کر موقع پر بائیومیٹرک سے تصدیق کو لازم قرادیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یکم جون کے بعد ٹرانسفر ڈیڈ کی بنیاد پر گاڑیوں کی ملکیت کی پرانا طریقہ کار ختم کر دیا جائے گا ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں محکمہ ایکسائز کے افسران کو بائیو میٹرک سسٹم سے محکمہ ایکسائز کے اعلی حکام نہیں روک دیا ہے ذرائع کے مطابق راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بائیومیٹرک ٹرانسفر کے لیے سسٹم اپ گریڈ نہ کیا جاسکا جس کے باعث محکمہ کو کڑوڑوں کا نقصان ہو گیا ہے گزشتہ تین دنوں کے دوران محکمہ ایکسائز میں کسی گاڑی یا موٹر سائیکل کی ٹرانسفر نہیں ہو سکی راولپنڈی سمیت پنجاب کے تمام ایکسائز دفتروں میں بائیو میٹرک سسٹم ڈیوائس نہ لگائی جاسکی ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن ایڈ نار کوٹکس کنٹرول کے زیر اہتمام پنجاب بھر کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر کو بائیومیٹرک سسٹم کے تحت اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اس ضمن میں راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے تمام دفتروں میں بائیومیٹرک سسٹم لگانا جانا تھا تین دن گزر جانے کے باوجود محکمہ ایکسائزکے دفتر میں کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں اور راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں محکمہ ایکسائز کا کروڑوں روپے کا ریونیو مثاثر ہوا ہے اس ضمن میں لاہور محکمہ ایکسائز کے ذرائع نے’’ روزنامہ جناح ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اعلی حکام جو مرضی سسٹم لگائے لیکن مشکل ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم کامیاب ہو سکے ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایکسائز دفتروں میں رجسٹریشن کا عمل مثاثر ہونے سے محکمہ ایکسائز نے ایف بی آر سے مدد مانگ لی ہے اس حوالے سے راولپنڈی محکمہ ایکسائز کے ذرائع کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں ابھی بائیو میٹرک سسٹم کو روک دیا گیا ہے اور اعلی حکام کی طرف سے ہدایات جاری ہوں گی تو اس سسٹم کو شروع کردیا جائے گا انہوں کا کہنا تھا کہ اب پرانے طریقے کار سے سسٹم کو چلا جارہا ہی