غلبہٴ اسلام کیلئے مسلمانوں میںجذبہ اصحاب بدر ؓ اجاگر کیا جائی: علماء

اتوار 3 جون 2018 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور اسلامی جمہوری اتحادکے زیر اہتمام شہدائے اصحاب ِ بدرؓ کی یاد میں تقریب لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوری اتحاد کے سربراہ مولانا زبیر احمد ظہیرورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان ایم ایم اے کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی علماء و مشائخ اہلسنت کے امیر پیر ولی اللہ شاہ بخاری جے یو پی کے مفتی عاشق حسین جے یو آئی کے حافظ شعیب الرحمن، مولانا محمد اسلم ندیم، قاری محمد منسوب رحیمی اور مولانا محمد حنیف حقانی نے اسلام کے پہلے مجاہدین اصحاب بدرؓ کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ معرکہ بدر اسلام اور کفر کے درمیان پہلا معرکہ جس میں مٹھی بھر 313اصحاب ِ رسولؐ نے کفار کے ایک ہزار لشکر کو عبرت ناک دی اور اسطرح معرکہ بدر میں اسلام کو عظیم فتح اور کفر کو بدترین شکست ہوئی انہوں نے کہا کہ آ ج بھی دنیا میں غلبہ اسلام کیلئے مسلمانوں میں جزبہ اصحاب بدرؓ یعنی جزبہ جہاداجاگر کیا جائے کیونکہ عالم کفر ایٹم بم سے کہیں زیادہ مسلمانوں کے جزبہ ٴجہادو ذوق شہادت سے خوف زدہ ہے علما ء نے مزید کہا کہ یہ حقیقت روز روشن کی طرح واضح ہے کہ جن قوموں میں جزبہ ٴجہاد اور ذوق شہادت ختم ہوجائے وہ قومیں صفحہ ہستی سے مٹ جایاکرتی ہیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ مسلمان جذبہ جہاد اور ذوق شہادت سے ہی باطل کو شکست دے سکتے ہیں