اسلام آباد میں پانی کی بد تر ین قلت اور ٹینکر اور بورنگ مافیا کے خلاف آج میئر آفس کے سامنے احتجاجی دھر نے کا اعلان

پانی کی قلت کے خلا ف اسلام آباد کے شہر یوں کا یہ دھر نا شام پانچ بجے سے رات دس بجے تک جا ری رہے گا ،میاں محمد اسلم

اتوار 3 جون 2018 22:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے اسلام آباد میں پانی کی بد تر ین قلت اور ٹینکر اور بورنگ مافیا کے خلاف کل 4جون کوجی سکس میئر آفس اسلام آباد کے سامنے احتجاجی دھر نے کا اعلان کیا ہے ،انھوںنے کہا پانی کی قلت کے خلا ف اسلام آباد کے شہر یوں کا یہ دھر نا شام پانچ بجے سے رات دس بجے تک جا ری رہے گا ،جس میں ہزاروں افرد کو شر یک کروایا جا ئے گا ، احتجاجی دھر نے سے متحدہ مجلس عمل کے قائدین بھی خطاب کر یں گے ۔

انھوں نے کہا حکو مت اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے اسلام آباد کے شہر یوں کو ٹینکراور بورنگ مافیا کے حو الے کر دیا ہے،اسلام آباد کے شہری روزانہ کی بنیاد پر چھیاسی لاکھ روپے کا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سرائے خربوزہ میں افطار پارٹی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد محمد کاشف چو ہدری ، صا حبزدہ ولی اللہ بخاری ، میاں محمد رمضان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

میاں محمد اسلم نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ اسلام آباد کو سملی ڈیم سے پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے جبکہ پانی کی چوری اور لائینوں کو مر مت کر کے پانی کو ضا ئع ہو نے سے بچایا جا ئے اور اسلام آباد میں نصب تمام ٹیو ب ویلوں اور ان کی مو ٹریںکو ٹھیک کر کے چلایا جا ئے تا کہ شہر بھر میں پانی کا بحران ختم ہو سکے اور ٹیویب ویلوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جا ئے تا کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی بلا تعطل جا ری رہ سکے ۔