سید جلال محمود شاہ نے حلقہ این اے 225 اوراین اے 235 اور پی ایس 80 سے انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

زین شاہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 214 جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 39 سے انتخابات میں حصہ لیں گے

اتوار 3 جون 2018 23:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں حلقہ این اے 225 اوراین اے 235 اورسندھ اسمبلی کے ایک حلقہ پی ایس 80 سے انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے جبکہ نائب صدرزین شاہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 214 جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 39 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔