پیپلز پارٹی سینٹرل الیکشن بورڈ کا اجلاس دوسرے دن بھی جاری

خیبرپختونخواہ میں آئندہ انتخابات کے لیئے پارٹی امیدواران پر غور کیا گیا

اتوار 3 جون 2018 23:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل الیکشن بورڈ کا اجلاس دوسرے دن بھی بلاول ہائوس میں جاری رہا، جس کے دوران خیبرپختونخواہ میں آئندہ انتخابات کے لیئے پارٹی امیدواران پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدرِ پاکستان و پی پی پی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے اجلاس کی صدارت کی، جبکہ بورڈ کے دیگر ارکان سابق وزراِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف، فرحت اللہ بابر، نیئر حسین بخاری، فریال تالپور، سابق وزیراعلی سید قائم علی شاہ، سینیٹر شیری رحمان، بئریسٹر مسعود کوثر، پی پی پی خیبرپختونخواہ کے صدر ھمایوں خان، فیصل کریم کنڈی، نجم الدین خان، رحیمداد خان، سینیٹر خانزادہ خان، آخونزادہ چٹان، سید ظاہر علی شاہ اور نگہت اورکزئی بھی موجود تھے۔