Live Updates

․سابق وزیراعظم نواز شریف کی وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر سے ٹیلی فونک گفتگو ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

اتوار 3 جون 2018 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر سے ٹیلی فونک گفتگو کی،سابق وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر میڈیا سیل سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دونوں راہنمائوں کی رمضان المبارک میں مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی پرتشدد کاروائیوں کی شدید مذمت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر ریاستی آئین ایکٹ میں ترامیم پر میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب بسنے والے کشمیریوں کو اپنے جسم اور روح کا حصہ سمجھتے ہیں ۔نواز شریف نے کہا کہ آزادکشمیر کے مسائل کے حل کے لیے تاریخ ساز اقدامات مسلم لیگ ن کا فرض تھا۔ہندوستانی افواج کیجانب سے کشمیری نوجوانوں کو گاڑی تلے کچلنے کی مذمت کرتے ہیں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات