بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی تعلیم کے فروغ اور اسلامی اقدار کے پرچار میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے، گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ

اتوار 3 جون 2018 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی تعلیم کے فروغ اور اسلامی اقدار کے پرچار میں ایک کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش سے ملاقات کے دوران کیا۔

دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور ملک میں تعلیم کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اتوار کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے گورنر کو صوبے میں تحقیق اور تعلیم کے منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ گورنر پنجاب نے یورنیورسٹیوں کے مابین مشترکہ تعلیمی منصوبوں کے آغاز کی ضرورت پر زور دیا۔