آلودگی، گرمی کی لہر اور زیر زمین پانی کی کمی کا مقابلہ کرنے کیلئے شہری علاقوں میں جنگلات کی ضرورت ہے،محمد سلیم شیخ

اتوار 3 جون 2018 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) وزارت موسمیاتی تبدیلی کے میڈیاترجمان اور ڈپٹی ڈائیریکٹر محمد سلیم شیخ نے کہا نے کہا ہے کہ آلودگی، گرمی کی لہر اور زیر زمین پانی کی کم ہوتی ہوئی سطح کا مقابلہ کرنے کیلئے شہری علاقوں میں جنگلات میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزارت کے ترجمان نے کہا کہ شہری علاقوں میں دیرپا اور شہری جنگلات پروگراموں کے ذریعے درختوں کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکتا ہے جن سے شہروں کو پائیدار، سیلاب سے محفوظ ، صحت افزاء اور رہنے کے لئے بہترین جگہ بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے درخت آلودگی کے مقابلے میں ماحول کو صاف کرنے کا کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب درختوں کو عمارتوں کے اردگرد صحیح طریقے سے لگایا جائے تو اس سے ہوا کی ضروریات میں تیس فیصد ، موسم سرما کے دوران ماحول کو گرم بنانے کیلئے درکار توانائی میں بیس سے پچاس فیصد کمی اور املاک کی قدروقیمت میں بیس فیصد تک اضافہ ہوتا ہے۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کے میڈیا رجمان اور ڈپٹی ڈائیریکٹر محمد سلیم شیخ نے کہا کہ شہروں میں شجرکاری کے ذریعے درجہ حرارت میں8درجے سینٹی گریڈ تک کمی لائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :